Press Release

کورونا سے بچاؤکیلئے ہیلتھ کئیر ورکرز کی تربیت میں اہم سنگ میل عبور ملک بھر میں WeCare پروگرام کے تحت 30ہزار ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈکس کی تربیت مکمل؛رجسٹریشن کا عمل جاری ملک بھر میں ہیلتھ کئیر ورکرز کو ذاتی حفاظتی سامان کے درست استعمال بارے مفت تربیت دی جارہی ہے:وفاقی وزارت صحت ہیلتھ کئیر ورکرز تربیتی پروگرام میں شمولیت کیلئے ویب سائٹ wecare.nhsrc.gov.pk پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں

اسلام ا ٓباد جون 26:۔۔۔ وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور سپورٹ سٹاف کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ذاتی حفاطتی سامان کے درست استعمال بارے تربیتی پروگرام نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک 30ہزار ہیلتھ کئیر ورکرز نے ملک بھر میں تربیت مکمل کر لی ہے جبکہ مزید کی رجسٹریشن اور تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ سروسز کورونا کے حملے کے ساتھ ہی وزارت صحت نے ”وی کئیر“ پروگرام کا اجراء کیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں ہیلتھ کئیر ورکرز کو PPEکے استعمال بارے تربیت کروائی جارہی ہے۔وفاقی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے 3500، خیبر پختونخواہ سے 9700، پنجاب سے 6500، سندھ سے 8700 اور بلوچستان سے 1600سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور سپورٹ سٹاف نے تربیت مکمل کی۔

Expand

HCWs Training under ‘WeCare’ achieved First Milestone 30,000 Doctors, Nurses, Paramedics completed Training across Pakistan HCWs being imparted free training on PPE Usage; Registration continues: MoH Healthcare Workers to Register on WECARE.NHSRC.GOV.PK to Join the Training Program

Islamabad, June 26: Healthcare workers’ training on proper use of personal protective equipment by the Federal Ministry of Health has achieved a significant milestone today. According to the figures issued by the MoH, more than 30 thousand HCWs across the country have been imparted training under WeCare program while the registration process is still continued. MoH had launched WeCare training program to protect doctors, nurses, paramedics and support staff from getting affected from covid-19 while doing their duties. According to data released by the Federal Ministry of Health, more than 3500 HCWs from Azad Jammu and Kashmir, Gilgit-Baltistan and Islamabad, 9700 from Khyber Pakhtunkhwa, 6500 from Punjab, 8700 from Sindh and More than 1600 doctors, paramedics and support staff from Balochistan completed the training. Healthcare workers from all over Pakistan can register on the website wecare.nhsrc.gov.pk to join the training program, added the spokesperson. Thousands of healthcare workers from across the country have already registered to participate in the training program, which is being conducted for one hour online as per the given schedule. In the training program, specialist doctors are providing guidance to healthcare workers on the proper use of personal protective equipment and ensuring their safety.

Expand

کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور سپورٹ سٹاف کی تربیت جاری پہلے مرحلے میں 10ہزار732 ہیلتھ کئیر ورکرز کی تربیت مکمل؛ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ملک بھر میں 1لاکھ سے زائدہیلتھ کئیر ورکرز کو ذاتی حفاظتی سامان بارے مفت تربیت دی جائے گی:وفاقی وزارت صحت ہیلتھ کئیر ورکرز تربیتی پروگرام میں شمولیت کیلئے ویب سائٹ www.wecare.nhsrc.gov.pk پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں

اسلام ا ٓباد جون 12:۔۔۔ وفاقی وزارت صحت ملک بھر میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور سپورٹ سٹاف کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ذاتی حفاطتی سامان کے درست استعمال بارے تربیت فراہم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں WeCareکے نام سے خصوصی پروگرام جاری کیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں اب تک 10ہزار732 ہیلتھ کئیر ورکرز نے رجسٹریشن کروائی اور تربیت مکمل کی۔ وفاقی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے 669، خیبر پختونخواہ سے 815، پنجاب سے 1343، سندھ سے 7572 اور بلوچستان سے 333 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور سپورٹ سٹاف نے تربیت مکمل کی۔ پاکستان بھر سے ہیلتھ کئیر ورکرز تربیتی پروگرام میں شمولیت کیلئے ویب سائٹ www.wecare.nhsrc.gov.pk پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اب تک ملک بھر سے ہزاروں ہیلتھ کئیر ورکرز اس تربیتی پروگرام میں شمولیت کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں جنہیں دیئے گئے شیڈول کے مطابق ایک گھنٹے کی آن لائن تربیت دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام میں ماہر ڈاکٹرز ہیلتھ کئیر ورکرز کو ذاتی حفاظتی سامان کے درست استعمال اور اپنی حفاطت کو یقینی بنانے بارے راہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

Expand

کورونا سے نمٹنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر ورکرز کیلئے سائیکو سوشل تربیتی پروگرام کا آغاز ابتدائی طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی تربیت سے پروگرام کا آغاز کیا گیا وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز اسلام آباد میں تربیتی پروگرام کا اجراء کیا؛ تقریب سے خطاب

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کے علاج اور نگہداشت میں مصروف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کاوائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ اندیشہ ہوتا ہے اور یہ بات ذہنی دباؤ کو جنم دیتی ہے۔ ایسے حالات میں ان ہیلتھ کئیر ورکرز کے اہل خانہ بھی انکی حفاظت کے بارے میں ذہنی دباؤ کو شکار ہوتے ہیں۔ اسی لیے وفاقی حکومت نے WeCare پروگرام کے تحت ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر ورکرز کی ذہنی صحت اور آسودگی کو یقینی بنانے کیلئے سائیکو سوشل تربیتی پروگرام کا اجراء کیا ہے۔ اس مینٹل ہیلتھ سپورٹ پروگرام میں ابتدائی طور پر اسلام آباد کے ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز اور ہیلتھ کئیر ورکرز کو تربیت فراہم کی جارہی ہے جبکہ اس سلسلہ کو ملک بھر کے تمام ہسپتالوں تک پھیلایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معان خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے WeCare پروگرام کے تحت ڈاکٹروں اور ہیلتھ کئیر ورکرز کیلئے سائیوک سوشل تربیتی پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نبرد آزما ہونے میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور تمام ہیلتھ کئیر ورکرز ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔ ذاتی حفاظتی سامان کی فراہمی کیساتھ ساتھ ہیلتھ کئیر ورکرز کاذہنی دباؤ کم کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں نفسیاتی تربیت دی جائے گی۔

Expand

Zafar Mirza Inaugurates 'We Care' Training Program for Protection & Support of HCW across Pakistan More than 100,000 doctors, nurses, paramedics and support staff to be trained on PPE Usage

Special Assistant to PM on Health Dr Zafar Mirza Inaugurated 'We Care', the national training program for Doctors, nurses, paramedics and support staff on PPE here in PIMS on Friday. Addressing the ceremony, Dr Mirza said that a special online training course for health care workers is designed to explain the standard usage of personal protective equipment (PPE) while keeping in mind the limitations of working during Covid-19 pandemic. This course aims to engage more than a 100,000 doctors, nurses, paramedics and support staff from all over Pakistan, he added.

Expand

Speech of Dr. Zafar Mirza at the 73rd Session of World Health Assembly, WHO, Geneva.

Mr. President, Dr Tedros, Director General, WHO
Honorable Ministers, Excellences, Ladies and Gentlemen,
At the outset, let me express my profound appreciation of the stewardship role of DG WHO for convening this virtual meeting, and bringing health ministers and stakeholders together for sharing of knowledge and experience in responding to the COVID 19 pandemic, which is no doubt the defining health crisis of our time.

Expand

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ڈبلیو ایچ او کی 73ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کورونا، دیگر وباوں اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عالمی اشتراک پر مبنی پالسیوں کی ضرورت پر زور دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عالمی ادارہ صحت کی 73ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کے دنیا بھر میں تیزرفتار پھیلاو نے واضح کردیا ہے کہ کوئی بھی ملک انفرادی طور پر اس سے چھٹکارا نہیں پاسکتا بلکہ اقوام عالم کو یکجا ہوکر اسکا مقابلہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی وائرس کی زد میں ہے جہاں 17مئی تک کل 42125 کیسز سامنے آئے اور 903 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ دنیا کے مقابلے میں یہ اعدادوشمار حوصلہ افزا ہیں جبکہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کورونا کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے بروقت ٹیسٹ، تشخیص اور قرنطینہ کے پلان پرعملدرآمد کیا جس کے اچھے نتائج سامنے آئے۔ اپنے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ذندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے حکومت نے ‘We Care’ پروگرام شروع کیا جس کے تحت پاکستان بھر میں ایک لاکھ پیرامیڈکس کو PPE یعنی ذاتی حفاظتی سامان کے درست استعمال بارے تربیت دی جارہی ہے۔ اسی طرح انتہائی نگہداشت کے شعبے میں مریضوں کی امداد کے حوالے سے بحی تربیتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے اور حکومت ہیلپ لائن بنانے کیساتھ ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی چلا رہی ہے۔ کورونا کے دوران معاشرے کے کمزور طبقات کی سہولت کیلئے حکومت پاکستان نے 7.75 ارب ڈالی کی لاگت سے احساس پروگرام کا اجراء کیا۔ ہنگامی حالات میں تعلیمی اداروں اور بازاروں کو بند بھی کیا گیا تاہم کمزور طبقے اور چھوٹے کاروبار کی مشکلات کا حل حکومت کے پیش نظر رہا ہے۔

Expand